إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب قصر الصلاة— نماز قصر کرنے کا بیان۔
باب فرض صلاة المسافر باب: مسافر کی نماز کی فرضیت کا بیان۔
عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِمَكَّةَ رَكْعَتَيْنِ - تَعْنِي: الْفَرَائِضَ - فَلَمَّا قَدِمَ وَفُرِضَتْ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ أَرْبَعًا، وَثَلَاثًا صَلَّى وَتَرَكَ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ كَانَ يُصَلِّيهِمَا بِمَكَّةَ تَامًّا لِلْمُسَافِرِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ وَأَبُو دَاوُدَ بِلَفْظِ: "فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ، فَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ، وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ".سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ مکہ مکرمہ میں (فرائض کی) دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے، پھر جب آپ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے اور آپ ﷺ پر چار اور تین رکعتیں نماز فرض کی گئیں تو آپ ﷺ نے وہی ادا فرمائیں اور مکہ میں پڑھی جانے والی دو رکعتوں کو مسافر کے لیے مکمل قرار دے کر (اسی حال پر) برقرار رکھا“، اسے ابوداؤد طیالسی نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز اسے امام بخاری، امام مسلم اور امام ابوداؤد نے ان الفاظ کے ساتھ بھی روایت کیا ہے کہ ”نماز حضر اور سفر (دونوں حالتوں) میں دو دو رکعت فرض کی گئی تھی، پھر سفر کی نماز کو تو (اپنی اصل پر) برقرار رکھا گیا جبکہ حضر کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا“۔