❮
❯
حدیث نمبر: 154
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "أَشْهَدُ أَنَّ اللَّهَ حَقٌّ، وَلِقَاءَهُ حَقٌّ، وَأَنَّ السَّاعَةَ حَقٌّ، وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ وَالنَّارَ حَقٌّ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوَذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ جَهَنَّمَ ".
قَالَ أَبُو خَيْثَمَةَ: كَأَنَّهُ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک اللہ تعالیٰ برحق ہے، اس سے ملاقات برحق ہے، قیامت کا آنا برحق ہے، اور یقیناً جنت اور دوزخ برحق ہیں، «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ جَهَنَّمَ» ”اے اللہ! میں دجال کے فتنے سے، زندگی اور موت کی آزمائش سے، اور قبر کے عذاب اور جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔““
ابو خیثمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی) اس سے مراد نبی کریم ﷺ سے روایت کرنا ہے (یعنی یہ کلمات دراصل نبی کریم ﷺ کے ارشادات ہیں)۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإيمان / حدیث: 154
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح موقوفًا، وله حكم الرفع