إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان۔
باب التبكير والصلاة يوم الجمعة وما جاء في خروج النساء يوم الجمعة من المسجد والنهي أن يقيم الرجل أخاه يوم الجمعة باب: جمعہ کے دن جلدی جانے اور نماز پڑھنے کا بیان، جمعہ کے دن عورتوں کے مسجد سے نکلنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے، اور جمعہ کے دن آدمی کے اپنے بھائی کو (اس کی جگہ سے) اٹھانے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1516
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يُقِيمُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ يُخَالِفُهُ إِلَى مَقْعَدِهِ وَلَكِنْ تَفَسَّحُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِي سَنَدِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن اپنے کسی بھائی کو اس کی نشست سے ہرگز نہ اٹھائے کہ پھر خود اس کی جگہ جا بیٹھے، بلکہ تم (ایک دوسرے کے لیے) جگہ میں وسعت اور کشادگی پیدا کیا کرو۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ابن لہیعہ راوی موجود ہے۔