إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان۔
باب الاغتسال يوم الجمعة وفضل الغسل باب: جمعہ کے دن غسل کرنے اور غسل کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1482
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "أَوْصَانِي خَلِيلِي بِثَلَاثٍ لَا أَدَعُهُنَّ أَبَدًا: الْوِتْرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ، وَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، وَالْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ " .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَمُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ .
وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ ، وَمُسْلِمٌ، وَأَبُو دَاوُدَ، (وَالتِّرْمِذِيُّ )، وَابْنُ خُزَيْمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ دُونَ "غُسْلِ الْجُمُعَةِ " وَجَعَلُوا مَكَانَهُ "صَلَاةَ الضُّحَى " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے خلیل ﷺ نے مجھے تین ایسی خصلتوں کی وصیت فرمائی ہے جنہیں میں زندگی بھر کبھی ترک نہیں کروں گا: سونے سے قبل وتر کی ادائیگی، ہر مہینے کے تین روزے رکھنا اور جمعہ کے دن غسل کرنا۔“ اسے احمد بن منیع، مسدد، ابو بکر بن ابی شیبہ، ابو یعلی اور امام احمد بن حنبل نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ امام بخاری، مسلم، ابو داؤد، ترمذی، ابن خزیمہ اور حارث بن ابی اسامہ نے اسے ”جمعہ کے غسل“ کے ذکر کے بغیر روایت کیا ہے اور اس کی جگہ ”نمازِ چاشت“ کا تذکرہ کیا ہے۔