إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان۔
باب الاغتسال يوم الجمعة وفضل الغسل باب: جمعہ کے دن غسل کرنے اور غسل کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1481
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثٍ لَا أَتْرُكُهُنَّ حَتَّى أَمُوتَ: بِالْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَصَوْمِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، وَالْوِتْرِ قَبْلَ النَّوْمِ " .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَالْحَارِثُ، وَسَيَأْتِي لَفْظُهُ فِي كِتَابِ الصَّوْمِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ، فَجَعَلُوا مَكَانَ "غُسْلِ الْجُمُعَةِ " "صَلَاةَ الضُّحَى " .ترجمہ
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے خلیل ﷺ نے مجھے تین کاموں کی وصیت فرمائی ہے جنہیں میں مرتے دم تک کبھی نہیں چھوڑوں گا: جمعہ کے دن غسل کرنا، ہر مہینے کے تین روزے رکھنا اور سونے سے پہلے نمازِ وتر ادا کرنا۔“ اسے احمد بن منیع اور حارث نے روایت کیا ہے اور اس کے الفاظ عنقریب کتاب الصوم میں آئیں گے، نیز امام مسلم، ابو داود اور نسائی نے بھی اسے روایت کیا ہے مگر انہوں نے ”جمعہ کے غسل“ کی جگہ ”نمازِ چاشت“ کا ذکر کیا ہے۔