إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان۔
باب الاغتسال يوم الجمعة وفضل الغسل باب: جمعہ کے دن غسل کرنے اور غسل کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1478
وَعَنْ زَاذَانَ "أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ الْغُسْلِ، فَقَالَ: اغْتَسِلْ كُلَّ يَوْمٍ إِنْ شِئْتَ . قَالَ: لَا، بَلِ الْغُسْلُ . قَالَ: اغْتَسِلْ كُلَّ يَوْمِ جُمُعَةٍ وَيَوْمَ الْفِطْرِ، وَيَوْمَ النَّحْرِ، وَيَوْمَ عَرَفَةَ " .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .ترجمہ
زاذان سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے غسل کے بارے میں دریافت کیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو ہر روز غسل کر لیا کرو۔“ اس نے عرض کی: ”نہیں، بلکہ میں اس (خاص) غسل کے متعلق پوچھ رہا ہوں (جس کی شرعاً اہمیت ہے)۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”(تو پھر) تم ہر جمعہ کے دن، عید الفطر کے دن، عید الاضحی کے دن اور عرفہ کے دن غسل کیا کرو۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔