إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب فضل الإسلام وشرفه باب: اسلام کی فضیلت اور اس کے شرف کا بیان۔
حدیث نمبر: 147
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ، ثَنَا الْحَسَنُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَنَحْنُ إِذْ ذَاكَ، بِالْمَدِينَةِ، قَالَ: "يَأْتِي الْإِسْلَامُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : أَنْتَ الْإِسْلَامُ وَأَنَا السَّلَامُ الْيَوْمَ بِكَ أُعْطِي وَبِكَ آخُذُ" .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے—اور ہم اس وقت مدینہ منورہ میں تھے—کہ انہوں نے بیان کیا: ”قیامت کے دن اسلام (مجسم ہو کر) آئے گا تو اللہ عزوجل فرمائے گا: ”تو اسلام ہے اور میں ’السلام‘ ہوں، آج کے دن میں تیرے ہی سبب (لوگوں کو اجر و نعمت) عطا کروں گا اور تیرے ہی باعث (نافرمانوں سے) مواخذہ کروں گا“۔“
اس کی سند صحیح ہے۔