إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب السهو— سجدۂ سہو کا بیان۔
كتاب السهو باب: سجدۂ سہو کا بیان۔
حدیث نمبر: 1455
قَالَ: وَثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْأَعْوَرِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: "صَلَّى بِنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، فَسَبَّحَ بِهِ الْقَوْمُ، فَلَمْ يَجْلِسْ حَتَّى أَتَمَّ الصَّلَاةَ، ثُمَّ سَجَدَ بَعْدَهَا سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ " .ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ہمیں نماز پڑھائی تو دو رکعتوں کے بعد (تشہد کے لیے بیٹھنے کے بجائے) کھڑے ہو گئے، مقتدیوں نے انہیں سبحان اللہ کہہ کر متنبہ کیا لیکن وہ نہیں بیٹھے یہاں تک کہ اپنی نماز مکمل کر لی، پھر اس کے بعد (سہو کے) دو سجدے کیے اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“