إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب الصلاة في القسي والسيوف وجواز تحويل الرجل خاتمه في الصلاة باب: کمانوں اور تلواروں کے ساتھ نماز پڑھنے، اور نماز میں آدمی کے اپنی انگوٹھی پھیرنے کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 1440
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا يُوسُفُ ، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: "كُنَّا إِذَا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَسْكَرِ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَثَبْنَا إِلَى قِسِيِّنَا وَسُيُوفِنَا فَصَلَّيْنَا فِيهَا بِمَنْزِلَةِ الرِّدَاءِ " .ترجمہ
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم جب رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ لشکر میں موجود ہوتے اور نماز کے لیے اقامت کہی جاتی تو ہم تیزی کے ساتھ اپنی کمانوں اور تلواروں کی طرف لپکتے اور انہیں (حمائل کر کے) اس طرح پہن لیتے کہ وہ چادر کے قائم مقام ہو جاتیں، پھر ہم اسی حالت میں نماز ادا کرتے تھے۔“