إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب الصلاة في القسي والسيوف وجواز تحويل الرجل خاتمه في الصلاة باب: کمانوں اور تلواروں کے ساتھ نماز پڑھنے، اور نماز میں آدمی کے اپنی انگوٹھی پھیرنے کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 1439
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ السَّكُونِيُّ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ "أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الْقَوْسِ فَقَالَ: صَلِّ فِي الْقَوْسِ، وَاطْرَحِ الْقَرْنَ " .
قَالَ إِسْحَاقُ: فَكَانَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ ثَنَا بِهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ خَالِدٍ . وَفَسَّرَهُ عِيسَى قَالَ: الْقَرْنُ: الْجُعْبَةُ الصَّغِيرَةُ تَكُونُ مَعَ الصَّيَّادِينَ .
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ، عَنْ مُوسَى . . . فَذَكَرَهُ .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ السَّكُونِيُّ . . . فَذَكَرَهُ .
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ . . .ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے کمان لٹکائے ہوئے نماز پڑھنے کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم کمان پہن کر نماز پڑھ لیا کرو، البتہ ترکش اتار دیا کرو۔“ امام اسحاق فرماتے ہیں کہ عیسیٰ بن یونس نے اس کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ: ”القرن“ سے مراد وہ چھوٹا ترکش ہے جو شکاریوں کے پاس ہوتا ہے۔ اس حدیث کو عبد اللہ بن نافع صائغ نے بھی موسیٰ سے، جبکہ امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام ابو یعلیٰ موصلی نے عقبہ بن خالد سکونی کی سند سے روایت کیا ہے۔