❮
❯
حدیث نمبر: 1406
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجَمَلِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ - يَعْنِي: ابْنَ أَبِي لَيْلَى - عَنْ مُعَاذٍ قَالَ: "كَانَ الرَّجُلُ إِذَا جَاءَ إِلَى الْقَوْمِ وَهُمْ يُصَلُّونَ سَأَلَهُمْ كَمْ صَلَّيْتُمْ؟ فَيُشِيرُونَ إِلَيْهِ بِمَا صَلَّوْا . فَيُصَلِّي مَا سَبَقَهُ، ثُمَّ يَلْحَقُ الْإِمَامَ فَيُصَلِّي مَعَهُ مَا أَدْرَكَ، حَتَّى جَاءَ مُعَاذٌ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُمْ يُصَلُّونَ، فَأَشَارُوا إِلَيْهِ بِمَا صَلَّوْا، فَأَبَى أَنْ يُصَلِّيَ مَا سَبَقُوهُ، وَدَخَلَ فِي صَلَاتِهِمْ كَمَا هُوَ، فَصَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا سَلَّمَ وَفَرَغَ قَامَ مُعَاذٌ فَقَضَى مَا سَبَقُوهُ، فَلَمَّا سَلَّمَ مُعَاذٌ كَلَّمُوهُ فِي ذَلِكَ، فَسَمِعَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: قَدْ سَنَّ لَكُمْ مُعَاذٌ، فَاصْنَعُوا كَمَا صَنَعَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى .
وَقَدْ وَرَدَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَعَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَأَبَا الدَّرْدَاءِ قَالُوا: "مَا أَدْرَكْتَ مِنْ آخِرِ صَلَاةِ الْإِمَامِ فَاجْعَلْهُ أَوَّلَ صَلَاتِكَ " .
ترجمہ

سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”پہلے قاعدہ یہ تھا کہ جب کوئی شخص ایسی جماعت کے پاس آتا جو نماز پڑھ رہی ہوتی تو وہ ان سے پوچھتا کہ تم کتنی رکعتیں پڑھ چکے ہو؟ لوگ اشارے سے اسے بتا دیتے کہ وہ کتنی پڑھ چکے ہیں، چنانچہ وہ پہلے فوت شدہ رکعتیں ادا کرتا اور پھر امام کے ساتھ شریک ہو کر بقیہ نماز پڑھتا، یہاں تک کہ ایک دن سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آئے جبکہ لوگ نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے اشارے سے انہیں بتانا چاہا کہ وہ کتنا حصہ پڑھ چکے ہیں لیکن انہوں نے پہلے چھوٹی ہوئی نماز پڑھنے سے انکار کیا اور جوں کے توں ان کی نماز میں شامل ہو گئے، چنانچہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز ادا کی اور جب آپ ﷺ نے سلام پھیرا اور فارغ ہوئے تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر اپنی بقیہ نماز پوری کی، جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرا تو صحابہ نے ان سے اس بارے میں تذکرہ کیا، رسول اللہ ﷺ نے ان کی گفتگو سن کر ارشاد فرمایا: ”معاذ نے تمہارے لیے ایک طریقہ مقرر کر دیا ہے، لہذا تم بھی ویسا ہی کرو جیسا انہوں نے کیا ہے“، علمی و فنی اعتبار سے یہ سند محمد بن عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے حافظے کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، نیز سیدنا عمر بن خطاب، سیدنا علی بن ابی طالب اور سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم امام کی نماز کا جو حصہ پاؤ، اسے اپنی نماز کا ابتدائی حصہ قرار دو“۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب افتتاح الصلاة / حدیث: 1406
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى»