إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب التكبير عند الرفع من السجود باب: سجدے سے سر اٹھاتے وقت تکبیر کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1358
قَالَ: وَحَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ قَالَ: "صَلَّى بِنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، فَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا رَفَعَ وَإِذَا وَضَعَ . قَالَ: فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: لَا أُمَّ لَكَ، أَوَلَيْسَ ذَلِكَ سُنَّةَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ " .ترجمہ
عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی، وہ جب بھی (رکوع و سجود کے لیے) جھکتے اور جب بھی (سجدے سے سر) اٹھاتے تو تکبیر کہتے تھے،“ عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ ”پھر میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہو کر انہیں اس کی خبر دی تو انہوں نے (تعجب و تاکید کے طور پر) فرمایا: ”تمہارا بھلا ہو! کیا یہ ابوالقاسم ﷺ ہی کی سنت نہیں ہے؟““