إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب في التكبير عند الركوع باب: رکوع کے وقت تکبیر کا بیان۔
حدیث نمبر: 1304
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ ثُوَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: "أَوَّلُ مَنْ نَقَصَ التَّكْبِيرَ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: نَقَصُوهَا نَقَصَهُمُ اللَّهُ، وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ كُلَّمَا رَكَعَ، وَكُلَّمَا سَجَدَ، وَكُلَّمَا رَفَعَ رَأْسَهُ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سب سے پہلے جس شخص نے تکبیراتِ نماز میں کمی کی وہ ولید بن عقبہ تھا، اس پر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے تکبیرات میں کمی کر دی ہے «نَقَصَهُمُ اللَّهُ» ”اللہ تعالیٰ انہیں (خیر و اجر سے) محروم کرے“، حالانکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو بچشمِ خود دیکھا ہے کہ آپ ﷺ جب بھی رکوع فرماتے، جب بھی سجدہ فرماتے اور جب بھی اپنا سرِ مبارک (سجدے سے) اٹھاتے تو تکبیر کہا کرتے تھے۔“