❮
❯
حدیث نمبر: 1302
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ ، عَنْ عُمَيْرِ ابْنِ مَأْمُونٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ صَلَّى الْفَجْرَ ثُمَّ جَلَسَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ أَنْ تَطْعَمَهُ أَوْ تَلْفَحَهُ " .
قُلْتُ: سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ الْإِسْكَافُ الْحَنْظَلِيُّ، الْكُوفِيُّ شِيعِيٌّ وَاهٍ ضَعَّفُوهُ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ: كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ .
ترجمہ

سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے فجر کی نماز ادا کی، پھر (ذکرِ الٰہی میں) بیٹھا رہا یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا، پھر اس نے دو رکعتیں پڑھیں، تو اللہ تعالیٰ آگ پر اسے حرام کر دیتا ہے کہ وہ اسے کھائے یا اسے جھلسائے۔“ میں (مصنف) کہتا ہوں: اس کی سند میں موجود راوی سعد بن طریف اسکاف حنظلی کوفی ایک شیعہ اور انتہائی کمزور راوی ہے جسے محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے، اور امام ابنِ حبان نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ وہ حدیثیں گھڑا کرتا تھا۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب افتتاح الصلاة / حدیث: 1302
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ سعد بن طريف متروك
تخریج حدیث «سعد بن طريف الإسكاف: متروك ورماه ابن حبان بالوضع (التقريب، وكلام البوصيري في الموضع)»