إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب القراءة في الظهر والعصر باب: ظہر اور عصر میں قراءت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1275
قَالَ: وَثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: "مَا أَدْرِي أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ أَمْ لَا، وَلَكِنَّا نَقْرَأُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے یہ معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺ ظہر اور عصر کی نمازوں میں قراءت فرماتے تھے یا نہیں، البتہ ہم تو (ان میں) قراءت کرتے ہیں۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں۔