إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب الاقتصار على فاتحة الكتاب في الصلاة وما جاء في قراءتها وسورة في الركعتين الأوليين باب: نماز میں صرف سورۂ فاتحہ پر اکتفا کرنے کا بیان، اور پہلی دو رکعتوں میں فاتحہ اور ایک سورت پڑھنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1256
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرْيَرَةَ قَالَ: "مَنْ قَرَأَ فِي الْمَكْتُوبَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ أَجْزَأَ عَنْهُ، وَإِنْ زَادَ مَعَهَا شَيْئًا فَهُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس شخص نے فرض نماز میں سورہ فاتحہ تلاوت کی تو وہ اس کی جانب سے کفایت کر جائے گی، اور اگر اس نے اس کے ساتھ مزید کچھ (قرآن) پڑھا تو وہ مجھے زیادہ محبوب ہے۔“