إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب وضع اليد اليمنى على اليسرى في الصلاة باب: نماز میں دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1244
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى آلِ دَرَّاجٍ قَالَ: مَا رَأَيْتُ فَنَسِيتُ فَإِنِّي لَمْ أَنْسَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ كَانَ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ قَامَ هَكَذَا - وَأَخَذَ بِكَفِّهِ الْيُمْنَى عَلَى ذِرَاعِهِ الْيُسْرَى لَازِقًا بِالْكُوعِ " .ترجمہ
آلِ دراج کے آزاد کردہ غلام ابوزِیاد بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سی چیزیں دیکھ کر فراموش کر دی ہوں گی لیکن میں یہ بات ہرگز نہیں بھولا کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ”جب نماز میں (قیام کے لیے) کھڑے ہوتے تو آپ اس طرح قیام فرماتے تھے کہ اپنی دائیں ہتھیلی کو اپنے بائیں بازو پر رکھتے ہوئے اسے کلائی کے جوڑ کے ساتھ پیوست کر لیتے تھے۔“