❮
❯
حدیث نمبر: 1224
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: "كَانَتْ نِسَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ يُصَلِّينَ مَعَ الرِّجَالِ فِي الصَّفِّ، فَاتَّخَذْنَ قَوَالِبَ يَتَطَاوَلْنَ بِهَا، (تَنْظُرَنَّ ) إِحْدَاهُنَّ إِلَى صَدِيقِهَا، فَأُلْقِي عَلَيْهِنَّ الْمَحِيضُ، فَأُخِّرْنَ . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَأَخِّرُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَخَرَهُنَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ .
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کی عورتیں مردوں کے ساتھ صفوں میں نماز ادا کیا کرتی تھیں، پھر انہوں نے لکڑی کے ایسے پاوے یا اونچے جوتے تیار کر لیے جن کے ذریعے وہ اپنا قد لمبا کر لیتی تھیں تاکہ ان میں سے کوئی اپنے کسی دوست (نامحرم) کی طرف دیکھ سکے، پس ان پر حیض کی سزا مسلط کر دی گئی اور انہیں پیچھے کر دیا گیا۔“ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پس تم بھی انہیں وہیں پیچھے رکھو جہاں اللہ عزوجل نے انہیں پیچھے رکھا ہے۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب افتتاح الصلاة / حدیث: 1224
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رجاله ثقات»