إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب في صلاة الجماعة باب: نماز باجماعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1203
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ أَبُو هَمَّامٍ الْأَهْوَازِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الَّذِينَ يَصِلُونَ الصُّفُوفَ، وَمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْفَذِّ وَالْجَمَاعَةِ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَةً " .
قُلْتُ: مُوسَى ضَعِيفٌ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے ان لوگوں پر رحمتیں بھیجتے ہیں جو (نماز کی) صفوں کو جوڑتے ہیں، اور تنہا نماز پڑھنے والے اور باجماعت نماز ادا کرنے والے کے درمیان پچیس درجوں کا فرق ہے۔“ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ اس روایت کی سند میں شامل راوی موسیٰ بن عبیدہ ضعیف ہیں۔