إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب من لم يؤمن بالله لم ينفعه عمل باب: جو اللہ پر ایمان نہ لائے اسے کوئی عمل فائدہ نہیں دیتا۔
حدیث نمبر: 119
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ، أَبَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ "أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْعَاصَ بْنَ وَائِلٍ كَانَ يَأْمُرُ أَنْ يُنْحَرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ مِائَةُ بَدَنَةٍ، وَإِنَّ هِشَامَ بْنَ الْعَاصِ نَحَرَ حِصَّتَهُ مِنْ ذَلِكَ خَمْسِينَ بَدَنَةً أَفَلَا أَنْحَرُ عَنْهُ؟ قَالَ: إِنَّ أَبَاكَ لَوْ كَانَ أَقَرَّ بِالتَّوْحِيدِ فَصُمْتَ عَنْهُ، أَوْ أَعْتَقْتَ عَنْهُ، أَوْ تَصَدَّقْتَ عَنْهُ بَلَغَهُ ذَلِكَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مُدَلِّسٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ ”اے اللہ کے رسول ﷺ! العاص بن وائل نے زمانہ جاہلیت میں سو اونٹ ذبح کرنے کی وصیت کی تھی، پس ہشام بن العاص نے اپنے حصے کے پچاس اونٹ ذبح کر دیے ہیں، تو کیا میں ان کی طرف سے بقیہ ذبح کروں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تمہارے والد توحید کا اقرار کرنے والے ہوتے، پھر تم ان کی طرف سے روزہ رکھتے، یا غلام آزاد کرتے، یا صدقہ و خیرات کرتے تو وہ ثواب انہیں پہنچ جاتا۔“
یہ ایسی سند ہے جس میں حجاج بن ارطاہ کوفی ہے اور وہ ضعیف و مدلس راوی ہے۔