إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء فيمن علم الحق فأسلم باب: جس نے حق کو پہچان لیا اور اسلام لے آیا، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا جَعْفَرٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ. "كَانَ الْحَارِثُ بْنُ سُوَيْدٍ أَسْلَمَ وَكَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ لَحِقَ بِقَوْمِهِ وَكَفَرَ فَأُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: ( كَيْفَ يَهْدِي اللَّهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ قَالَ: فَحَمَلَهُنَّ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ فَقَرَأَهُنَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ الْحَارِثُ: وَاللَّهِ إِنَّكَ مَا عَلِمْتُ لَصَدُوقٌ، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَصْدَقُ مِنْكَ، وَإِنَّ اللَّهَ لَأَصْدَقُ الثَّلَاثَةِ، ثُمَّ رَجَعَ فَأَسْلَمَ إِسْلَامًا حَسَنًا" .
هَذَا إِسْنَادٌ مُرْسَلٌ، رِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَجَعْفَرُ هُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ.مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا حارث بن سوید رضی اللہ عنہ اسلام لائے اور رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ رہے، پھر وہ (مرتد ہو کر) اپنی قوم سے جا ملے اور کفر اختیار کر لیا، جس پر یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی: ﴿کَیۡفَ یَہۡدِی اللّٰہُ قَوۡمًا کَفَرُوۡا بَعۡدَ اِیۡمَانِہِمۡ وَشَہِدُوۡۤا اَنَّ الرَّسُوۡلَ حَقٌّ﴾ ”اللہ ایسی قوم کو کیونکر ہدایت دے گا جو اپنے ایمان لانے اور رسول کے برحق ہونے کی گواہی دینے کے بعد کافر ہو گئے“ (آخرِ آیت تک)۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی قوم کا ایک شخص یہ آیات لے کر ان کے پاس گیا اور انہیں پڑھ کر سنائیں، تو سیدنا حارث رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! جہاں تک میں جانتا ہوں آپ یقیناً سچے ہیں، اور رسول اللہ ﷺ آپ سے بھی زیادہ سچے ہیں، اور اللہ تبارک و تعالیٰ ان تینوں میں سب سے بڑھ کر سچا ہے“، پھر وہ واپس آگئے اور نہایت حسن و خوبی کے ساتھ دوبارہ اسلام قبول کر لیا۔
یہ اسناد مرسل ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز (سند میں مذکور) جعفر سے مراد جعفر بن سلیمان ہیں۔