❮
❯
حدیث نمبر: 1097
قَالَ: وَثَنَا عَبْدَانُ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، قَالَ: "سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ الْقَوْمِ يَغْرَقُونَ فَيَخْرُجُونَ عُرَاةً كَيْفَ يُصَلُّونَ؟ قَالَ: إِنْ أَصَابُوا حَشِيشًا اسْتَتَرُوا بِهِ، وَإِلَّا صَلَّوْا قُعُودًا إِمَامُهُمْ بَيْنَهُمْ - أَوْ قَالَ: وَسَطُهُمْ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْحَجَّاجِ .
ترجمہ

حجاج بن ارطاہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطاء رحمہ اللہ سے ان لوگوں کے متعلق دریافت کیا جو (پانی میں) غرق ہونے کے بعد برہنہ حالت میں باہر نکل آئیں کہ وہ نماز کس طرح ادا کریں؟ انہوں نے فرمایا: ”اگر انہیں (ستر پوشی کے لیے) کوئی گھاس وغیرہ میسر آ جائے تو وہ اس سے خود کو ڈھانپ لیں، ورنہ وہ بیٹھ کر نماز ادا کریں اور ان کا امام ان کے درمیان—یا فرمایا کہ ان کے وسط میں—ہو۔“ یہ اسناد حجاج بن ارطاہ کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإمامة / حدیث: 1097
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف الحجاج»