إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب النهي عن اتخاذ القبور مساجد باب: قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت کا بیان۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا قَيْسٌ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ كُلْثُومٍ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ: "أَدْخِلُوا عَلَيَّ أَصْحَابِي . فَدَخَلُوا عَلَيْهِ وَهُوَ مُتَقَنِّعٌ بِبُرْدَةٍ، مَعَافِرِيٍّ، فَقَالَ: لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ " .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا سُرَيْجٌ ، ثَنَا قَيْسٌ . . . فَذَكَرَهُ .
قَالَ: وَثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثَنَا جَامِعُ بْنُ شَدَّادٍ . . فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى . . . " .سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے اس مرضِ وفات میں جس میں آپ ﷺ کا وصال ہوا، ارشاد فرمایا: ”میرے صحابہ کو میرے پاس لے آؤ۔“ پس وہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ ﷺ نے ایک یمنی دھاری دار چادر اوڑھ رکھی تھی، اس وقت آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ» ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت فرمائے کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا۔“ اس روایت کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی سند سے نقل کیا ہے، جبکہ ابو سعید مولیٰ بنی ہاشم کی روایت میں «لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى» ”اللہ تعالیٰ یہودیوں اور عیسائیوں پر لعنت فرمائے“ کے الفاظ کا اضافہ منقول ہے۔