❮
❯
حدیث نمبر: 1009
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَلْيُغَيِّبْ نُخَامَتَهُ، لَا تُصِيبُ جِلْدَ مُؤْمِنٍ أَوْ ثَوْبَهُ فَتُؤْذِيَهُ .
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ . . . فَذَكَرَهُ نَحْوَهُ .
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ . . . فَذَكَرَهُ .
قَالَ: وَثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا أَبِي . . . فَذَكَرَهُ .
وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الْفِتَنِ فِي بَابِ عَلَامَاتِ السَّاعَةِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ : "إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ تُتَّخَذَ الْمَسَاجِدُ طُرُقًا رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَالْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَسَيَأْتِي بِطُرُقِهِ .
ترجمہ

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی مسجد میں ہو اور اسے تھوک یا بلغم آ جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی اس رطوبت کو (مٹی وغیرہ میں دبا کر) غائب کر دے، تاکہ وہ کسی مومن کے جسم یا اس کے لباس کو لگ کر اسے ایذا نہ پہنچائے۔“
امام ابو یعلیٰ نے یہ روایت ایک اور سند سے محمد بن عبد اللہ بن نمیر، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے محمد بن اسحاق سے اسی طرح بیان کی ہے۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی ابن ابی عدی عن ابن اسحاق کی سند سے ذکر کیا ہے۔
نیز یعقوب بن ابراہیم نے اپنے والد کی سند سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
اور کتاب الفتن کے باب علامات الساعۃ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث آئے گی: ”قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ مساجد کو گزرگاہیں بنا لیا جائے گا۔“ اسے ابوداؤد طیالسی، اسحاق بن راہویہ، احمد بن حنبل، احمد بن منیع، حارث بن محمد بن ابی اسامہ اور ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے، اور یہ اپنی اسانید کے ساتھ آگے آئے گی۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المساجد / حدیث: 1009
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن؛ صرّح ابن إسحاق بالتحديث
تخریج حدیث «(1009/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 1546، وأخرجه فتح الباري برقم: 405، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2001»
«(1009/4) أخرجه مسند أحمد برقم: 3838، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1326، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9486»