إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب في تنظيف المساجد وتطهيرها وتجميرها باب: مسجدوں کی صفائی، انہیں پاک رکھنے اور انہیں خوشبو کی دھونی دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1000
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ "أَنَّ عُمَرَ كَانَ يُجَمِّرُ مَسْجِدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّ جُمُعَةٍ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِيِّ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہر جمعہ کے روز رسول اللہ ﷺ کی مسجد کو بخور کی دھونی دے کر معطر کیا کرتے تھے۔“
یہ اسناد ضعیف ہے؛ کیونکہ عبداللہ بن عمر العمری رحمہ اللہ ضعیف ہیں۔