حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " اسْتَأْذَنَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنْ يَبِيتَ بِمَكَّةَ أَيَّامَ مِنًى مِنْ أَجْلِ سِقَايَتِهِ ، فَأَذِنَ لَهُ " .
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منیٰ کی راتوں کو مکہ میں گزارنے کی اجازت مانگی ، کیونکہ زمزم کے پلانے کا کام ان کے سپرد تھا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اجازت دے دی ۱؎ ۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے پانی پلانے کے فریضہ کی ادائیگی کے لیے رسول اللہ ﷺ سے اجازت چاہی کہ منیٰ کے ایام میں رات کو مکہ میں رہیں، چنانچہ آپ ﷺ نے انہیں اجازت دے دی۔“
وضاحت:
۱؎: عذر کی وجہ سے اجازت خاص طور پر تھی ورنہ ہر شخص کو منیٰ کی دنوں میں یہ ضروری ہے کہ رات منیٰ میں بسر کرے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لَمْ يُرَخِّصْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَحَدٍ يَبِيتُ بِمَكَّةَ ، إِلَّا لِلْعَبَّاسِ مِنْ أَجْلِ السِّقَايَةِ " .
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( منیٰ کے دنوں میں ) کسی کو مکہ میں رات گزارنے کی اجازت نہیں دی سوائے عباس کے ، کیونکہ حاجیوں کو پانی پلانے کا کام ان کے سپرد تھا ۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ نے کسی (حاجی) کو مکہ میں رات گزارنے کی اجازت نہیں دی، سوائے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے، (جنہیں) ان کے منصب سقایت کی وجہ سے (رات کو مکہ میں رہنے کی اجازت دی۔)“