سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها— کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
بَابُ : الأَرْضُ يُطَهِّرُ بَعْضُهَا بَعْضًا باب: پاک زمین ناپاک زمین کی نجاست کو پاک کر دیتی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ ، قَالَتْ : سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : إِنَّ " بَيْنِي وَبَيْنَ الْمَسْجِدِ طَرِيقًا قَذِرَةً ؟ قَالَ : " فَبَعْدَهَا طَرِيقٌ أَنْظَفُ مِنْهَا " ، قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : " فَهَذِهِ بِهَذِهِ " .
´قبیلہ بنو عبدالاشہل کی ایک عورت رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : میرے اور مسجد کے مابین ایک گندا راستہ ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا اس کے بعد اس سے صاف راستہ ہے “ ، میں نے کہا : ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو یہ اس کے بدلے ہے “ ۔
قبیلہ بنو عبدالاشہل کی ایک خاتون رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے مسئلہ پوچھا، میں نے کہا: ”میرے (گھر) اور مسجد کے درمیان راستہ گندا (اور کوڑے کرکٹ والا) ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے بعد صاف راستہ بھی ہے؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ فرمایا: ”اس سے اس کی تلافی ہو جائے گی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
قبیلہ بنو عبدالاشہل کی ایک عورت رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: میرے اور مسجد کے مابین ایک گندا راستہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا اس کے بعد اس سے صاف راستہ ہے "، میں نے کہا: ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تو یہ اس کے بدلے ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 533]
ناپاک زمین پر چلنے سے اگر پاؤں کو کوئی محسوس نجاست نہ لگی ہو تواس کے بعد صاف زمین پر چلنے سےپاؤں پاک ہوجاتےہیں دھونا ضروری نہیں۔
اس کی تائید زمین پر گھسٹنے والے کپڑے کے مسئلے سے بھی ہوتی ہے (دیکھیے اسی باب کی پہلی حدیث)
(2)
اسلام میں خواہ مخواہ کی سخت پابندیاں نہیں۔
یہ دین اسلام کی خوبی ہےکہ وہ آسانیوں کا دین ہے
(3)
صفائی اور طہارت کا مناسب اہتمام کرنا چاہیے لیکن اس حد تک غلو نہیں کرنا چاہیے کہ انسان وسوسوں کا شکار ہوکر رہ جائے۔