سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها— کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
بَابُ : الأَرْضُ يُطَهِّرُ بَعْضُهَا بَعْضًا باب: پاک زمین ناپاک زمین کی نجاست کو پاک کر دیتی ہے۔
حدیث نمبر: 532
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيل الْيَشْكُرِيُّ ، عَنْ ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نُرِيدُ الْمَسْجِدَ فَنَطَأُ الطَّرِيقَ النَّجِسَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْأَرْضُ يُطَهِّرُ بَعْضُهَا بَعْضًا " .
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! ہم مسجد جاتے ہیں تو ناپاک راستے پر ہمارے پیر پڑ جاتے ہیں ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” زمین کا دوسرا ( پاک ) حصہ اسے پاک کر دیتا ہے “ ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم مسجد کی طرف آتے ہیں تو راستے میں ناپاک جگہ پر بھی پاؤں پڑتا ہے (ہم کیا کریں؟)“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زمین کا ایک قطعہ دوسرے قطعے (سے حاصل ہونے والی نجاست سے جوتے یا قدم) کو پاک کر دیتا ہے۔“