سنن ابن ماجه
كتاب الزهد— کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
بَابُ : صِفَةِ النَّارِ باب: جہنم کے احوال و صفات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4324
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُرْسَلُ الْبُكَاءُ عَلَى أَهْلِ النَّارِ , فَيَبْكُونَ حَتَّى يَنْقَطِعَ الدُّمُوعُ , ثُمَّ يَبْكُونَ الدَّمَ حَتَّى يَصِيرَ فِي وُجُوهِهِمْ كَهَيْئَةِ الْأُخْدُودِ , لَوْ أُرْسِلَتْ فِيهَا السُّفُنُ لَجَرَتْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جہنمیوں پر رونا آزاد چھوڑ دیا جائے گا ، وہ روئیں گے یہاں تک کہ آنسو ختم ہو جائیں گے ، پھر وہ خون روئیں گے یہاں تک کہ ان کے چہروں پر گڑھے بن جائیں گے ، اگر ان میں کشتیاں چھوڑ دی جائیں تو وہ تیرنے لگیں “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´جہنم کے احوال و صفات کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جہنمیوں پر رونا آزاد چھوڑ دیا جائے گا، وہ روئیں گے یہاں تک کہ آنسو ختم ہو جائیں گے، پھر وہ خون روئیں گے یہاں تک کہ ان کے چہروں پر گڑھے بن جائیں گے، اگر ان میں کشتیاں چھوڑ دی جائیں تو وہ تیرنے لگیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4324]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
جیساکہ محققین نے اس کی بابت وضاحت فرمائی ہے۔
تاہم حدیث میں مذکورہ جملے (حَتّٰی یَصِیْرٌ فيِ وُجُوْهِهِمْ کَهَیْئَةِ الاُخْدُود)
کے سوا باقی روایت کا ایک شاہد مستدرک حاکم میں موجود هے اور اس کی سند بھی حسن هے جیسا کہ ہمارے فاضل محققین نے بھی اسکی طرف اشارہ کیا هے۔
اور شیخ البانی نے اسے صحیح قرار دیا هے۔
بنا بریں مذکورہ روایت اس جملہ ’’جہنمیوں کے رونے کی وجہ سے ان کے چہروں پہ خندقوں کی طرح نشان بن جائے گے‘‘ کے سوا سب صحیح ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحیحة للألبانی: رقم 1679 2)
(2)
جہنم میں طرح طرح کے عذاب ہیں جن میں ایک عذاب غم اور افسوس کا بھی ہے جس کی وجہ سے رونا آتا ہے۔
(3)
دنیا میں رونے سے غم ہلکا ہو جاتا ہے لیکن جہنم میں رونا بھی ایک عذاب ہوگا۔
لہٰذا اس سے غم میں تخفیف نہیں ہوگی۔
(4)
دنیا میں اللہ کے خوف سے رونے سے آخرت میں جنت ملتی ہے۔
دنیا میں غفلت کی زندگی ہنس ہنس کے گزارنے والے جہنم میں زیادہ روئیں گے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4324 سے ماخوذ ہے۔