سنن ابن ماجه
كتاب الزهد— کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
بَابُ : صِفَةِ النَّارِ باب: جہنم کے احوال و صفات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ , قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ أَبِي بُرْدَةَ ذَاتَ لَيْلَةٍ , فَدَخَلَ عَلَيْنَا الْحَارِثُ بْنُ أُقَيْشٍ , فَحَدَّثَنَا الْحَارِثُ لَيْلَتَئِذٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " إِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِهِ أَكْثَرُ مِنْ مُضَرَ , وَإِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَعْظُمُ لِلنَّارِ حَتَّى يَكُونَ أَحَدَ زَوَايَاهَا " .
´عبداللہ بن قیس کہتے ہیں کہ` میں ایک رات ابوبردہ رحمہ اللہ کے پاس تھا ، تو ہمارے پاس حارث بن اقیش رضی اللہ عنہ آئے ، اس رات حارث نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میری امت میں ایسا شخص بھی ہو گا جس کی شفاعت سے مضر قبیلے سے زیادہ لوگ جنت میں جائیں گے ، اور میری امت میں سے ایسا شخص ہو گا جو جہنم کے لیے اتنا بڑا ہو جائے گا کہ وہ جہنم کا ایک کونہ ہو جائے گا “ ۔
حضرت عبداللہ بن قیس رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”میں ایک رات ابوبردہ رحمہ اللہ کے ہاں ٹھہرا۔ ہمارے پاس حارث بن اقیش رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔ اس رات حضرت حارث بن اقیش رضی اللہ عنہ نے حدیث سنائی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت میں وہ فرد بھی ہے جس کی شفاعت کی وجہ سے قبیلہ مضر (کے افراد کی تعداد) سے زیادہ افراد جنت میں داخل ہوں گے۔ اور میری امت میں وہ فرد بھی ہے جو جہنم میں اتنا بڑا ہو جائے گا کہ اس کا ایک کونہ بن جائے گا۔“”
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن قیس کہتے ہیں کہ میں ایک رات ابوبردہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، تو ہمارے پاس حارث بن اقیش رضی اللہ عنہ آئے، اس رات حارث نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میری امت میں ایسا شخص بھی ہو گا جس کی شفاعت سے مضر قبیلے سے زیادہ لوگ جنت میں جائیں گے، اور میری امت میں سے ایسا شخص ہو گا جو جہنم کے لیے اتنا بڑا ہو جائے گا کہ وہ جہنم کا ایک کونہ ہو جائے گا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4323]
فوائد ومسائل: (1)
صحابہ کرام جب کسی کہ ہاں جاتے تھے۔
یا صحابہ و تابعین کی آپس میں ملاقات ھوتی تھی۔
تو وہ فضول باتیں کرنے کی بجائے حدیث سنتے اور سناتے تھے۔
اور دین کے مسائل سکھتے اور سکھاتے تھے۔
(2)
جہنم کا کونہ بننے کا مطلب یہ ہے کہ جس جگہ اسے قید کیا جائے گا اس کوٹھڑی کا ایک حصہ اس کے جسم سے بھر جائے گا۔
واللہ اعلم