حدیث نمبر: 4020
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى , عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ , عَنْ حَاتِمِ بْنِ حُرَيْثٍ , عَنْ مَالِكِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ الْأَشْعَرِيِّ , عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيَشْرَبَنَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ , يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا , يُعْزَفُ عَلَى رُءُوسِهِمْ بِالْمَعَازِفِ وَالْمُغَنِّيَاتِ , يَخْسِفُ اللَّهُ بِهِمُ الْأَرْضَ , وَيَجْعَلُ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میری امت میں سے کچھ لوگ شراب پئیں گے ، اور اس کا نام کچھ اور رکھیں گے ، ان کے سروں پر باجے بجائے جائیں گے ، اور گانے والی عورتیں گائیں گی ، تو اللہ تعالیٰ انہیں زمین میں دھنسا دے گا ، اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دے گا “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´سزاؤں کا بیان۔`
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” میری امت میں سے کچھ لوگ شراب پئیں گے، اور اس کا نام کچھ اور رکھیں گے، ان کے سروں پر باجے بجائے جائیں گے، اور گانے والی عورتیں گائیں گی، تو اللہ تعالیٰ انہیں زمین میں دھنسا دے گا، اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دے گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4020]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
خواہ اس کا کوئی نام رکھ لیاجائے۔
(2)
نام بدلنے سے چیز کا شرعی حکم تبدیل نہیں ہوجاتا۔
جیسے کہ سود کو منافع کہے یا مارک اپ وہ سود ہی رہتا ہے۔
(3)
حیلے سے حرام چیز حلال نہیں ہوجاتی ہے بلکہ جرم زیادہ شدید ہوجاتا ہے۔
(4)
ساز بجانا اور سننا حرام ہے۔
(5)
ساز کے ساتھ اچھے شعر بھی سنے جائیں تو جائز نہیں ہوں گے۔
بعض لوگ سازوں کے ساتھ نعت پڑھتے اور سنتے ہیں۔
یہ رسول اللہﷺ کی محبت نہیں بلکہ گستاخی ہے اور اگر ان کا مفہوم شرکیہ ہوتو گناہ اور زیادہ سنگین ہوجاتا ہے۔
(6)
اس امت میں زمین میں دھنس جانے اورصورت تبدیل ہوکر بندر یا خنزیر بن جانے والے واقعات پیش آئینگے۔
اللہ تعالی محفوظ رکھے۔
(7)
پہلے سے خبر دینے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی مسلمان لاعلمی میں وہ جرم نہ کربیٹھے جس سے وہ اس سزا کا مستحق ہوجائے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4020 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3688 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´داذی سے تیار ہونے والی شراب کے حکم کا بیان۔`
مالک بن ابی مریم کہتے ہیں کہ عبدالرحمٰن بن غنم ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان سے طلاء ۱؎ کا ذکر کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ” میری امت کے کچھ لوگ شراب پئیں گے لیکن اس کا نام شراب کے علاوہ کچھ اور رکھ لیں گے ۲؎۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3688]

فوائد ومسائل:
فائدہ: (دازی) ایک خاص قسم کا دانہ ہے۔
جو نبیذ میں ڈال دیا جاتا ہے۔
جس سے اس میں شدت آجاتی ہے۔
اور نشہ آور شراب بن جاتی ہے۔
فائدہ: (دازی) ایک خاص قسم کا دانہ ہے۔
جو نبیذ میں ڈال دیا جاتا ہے۔
جس سے اس میں شدت آجاتی ہے۔
اور نشہ آور شراب بن جاتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3688 سے ماخوذ ہے۔