حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ , حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ , عَنْ لَيْثٍ , عَنْ الْمِنْهَالِ , عَنْ زَاذَانَ , عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَلْعَنُهُمُ اللَّهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ " , قَالَ : " دَوَابُّ الْأَرْضِ " .
´براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کریمہ : «يلعنهم الله ويلعنهم اللاعنون» ” یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ لعنت کرتا ہے اور لعنت کرنے والے لعنت کرتے ہیں “ ( سورة البقرة : 159 ) ، کی تفسیر میں فرمایا : «اللاعنون» سے زمین کے چوپائے مراد ہیں “ ۔
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے (اللہ تعالیٰ کے قول): ﴿يَلْعَنُهُمُ اللَّهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ﴾ [سورة البقرة: 159] ”ان پر اللہ تعالیٰ لعنت کرتا ہے اور ان پر لعنت بھیجنے والے لعنت بھیجتے ہیں۔“ (کی بابت) فرمایا: ”(لعنت بھیجنے والوں سے مراد) زمین کے چوپائے ہیں۔“