سنن ابن ماجه
كتاب اللباس— کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : مَنْ تَرَكَ الْخِضَابَ باب: جس نے خضاب نہیں لگایا اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 3628
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ , حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ , عَنْ أَبِي إِسْحَاق , عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ , قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ مِنْهُ بَيْضَاءُ " , يَعْنِي عَنْفَقَتَهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ بال یعنی داڑھی بچہ سفید دیکھی ۔
وضاحت:
ان کا اشارہ نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان کے بالوں کی طرف تھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3545 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
3545. حضرت ابو جحیفہ سوائی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کے نچلے ہونٹ کے نیچے داڑھی بچہ میں سفیدی دیکھی تھی۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3545]
حدیث حاشیہ: عنفقہ ٹھوڑی اور لب زیریں کے درمیان کو کہتے ہیں۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3545 سے ماخوذ ہے۔