سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 3627
باب: خضاب میں زرد رنگ کے استعمال کا بیان۔
بَابُ : الْخِضَابِ بِالصُّفْرَةِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ , عَنْ حُمَيْدِ بْنِ وَهْبٍ , عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ , عَنْ طَاوُسٍ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ , فَقَالَ : " مَا أَحْسَنَ هَذَا " , ثُمَّ مَرَّ بِآخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ , فَقَالَ : " هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا " , ثُمَّ مَرَّ بِآخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالصُّفْرَةِ , فَقَالَ : " هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا كُلِّهِ " , قَالَ : وَكَانَ طَاوُسٌ يُصَفِّرُ .
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک ایسے شخص کے پاس ہوا جس نے مہندی کا خضاب لگا رکھا تھا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ کتنا اچھا ہے “ ، پھر آپ ایک دوسرے شخص کے پاس سے گزرے جس نے مہندی اور کتم ( وسمہ ) کا خضاب لگایا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ اس سے اچھا ہے “ ! پھر آپ کا گزر ایک دوسرے کے پاس ہوا جس نے زرد خضاب لگا رکھا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ ان سب سے اچھا اور بہتر ہے “ ۔ ابن طاؤس کہتے ہیں کہ اسی لیے طاؤس بالوں کو زرد خضاب کیا کرتے تھے ۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی ﷺ کا گزر ایک آدمی کے پاس سے ہوا جس نے مہندی کا خضاب کیا ہوا تھا (بالوں کا رنگ مہندی لگا کر تبدیل کیا ہوا تھا۔) آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کتنا اچھا ہے!“ پھر آپ ﷺ ایک اور آدمی کے پاس سے گزرے جس نے مہندی اور وسمہ کا خضاب کیا ہوا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اس سے زیادہ اچھا ہے۔“ پھر ایک اور آدمی کے پاس سے گزرے جس نے زرد خضاب کیا ہوا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ان سب سے اچھا ہے۔“ راویِ حدیث بیان کرتے ہیں (حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے شاگرد) حضرت طاؤس رحمہ اللہ زرد خضاب استعمال کرتے تھے۔