سنن ابن ماجه
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : الْخَمْرُ مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ باب: شراب ہر برائی کی کنجی ہے۔
حدیث نمبر: 3371
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ , حَدَّثَنَا بْنُ أَبِي عَدِيٍّ . ح وحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ جَمِيعًا , عَنْ رَاشِدٍ أَبِي مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيِّ , عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ , عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ , عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ , قَالَ : أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَا تَشْرَبْ الْخَمْرَ , فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میرے خلیل ( جگری دوست ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت فرمائی : ” شراب مت پیو ، اس لیے کہ یہ تمام برائیوں کی کنجی ہے “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: آدمی ہر ایک برائی سے عقل کی وجہ سے بچتا ہے جب عقل ہوتی ہے تو اللہ کا خوف ہوتا ہے، شراب پینے سے عقل ہی میں فتور آ جاتا ہے، پھر خوف کہاں رہا شرابی سے سینکڑوں گناہ سرزد ہوتے ہیں، اس لئے اس کو ام الخبائث کہتے ہیں، یعنی سب برائیوں کی جڑ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´شراب ہر برائی کی کنجی ہے۔`
ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے خلیل (جگری دوست) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت فرمائی: ” شراب مت پیو، اس لیے کہ یہ تمام برائیوں کی کنجی ہے “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3371]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
خمر (شراب)
سےمراد ہر نشہ آور چیز ہے۔ (سنن ابن ماجة، حدیث: 3390)
(2)
شراب کی حرمت قرآن مجید سے ثابت ہے۔
قرآن مجید میں اسےحرام اور شیطانى کام فرمایا گیا ہے۔ (المائدۃ 5: 90)
(3)
عقل اللہ کی ایسی عظیم نعمت ہے جس سے انسان دنیا اورآخرت کی ہر بھلائی کے حصول کے لیے کوشش کر سکتا ہے۔
جان بوجھ کر اس نعمت سے محروم ہونے کی کوشش کرنا بہت بڑی ناشکری ہے۔
(4)
انسان عقل کے ذریعے سے ہرگناہ اور نقصان دہ چیز اور عمل سے بچتا ہے۔
نشہ استعمال کرنے کےبعد اسے اپنے بھلے برے کی تمیز نہیں رہتی۔
اس صورت میں وہ ہر گناہ کا ارتکاب کر سکتا ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3371 سے ماخوذ ہے۔