سنن ابن ماجه
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : الْخَمْرُ مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ باب: شراب ہر برائی کی کنجی ہے۔
حدیث نمبر: 3372
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , حَدَّثَنَا مُنِيرُ بْنُ الزُّبَيْرِ , أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ نُسَيٍّ , يَقُولُ : سَمِعْتُ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ , قَالَ : " إِيَّاكَ وَالْخَمْرَ , فَإِنَّ خَطِيئَتَهَا تَفْرَعُ الْخَطَايَا , كَمَا أَنَّ شَجَرَتَهَا تَفْرَعُ الشَّجَرَ " .
´خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شراب سے بچو ، اس لیے کہ اس کے گناہ سے دوسرے بہت سے گناہ پھوٹتے ہیں جس طرح ایک درخت ہوتا ہے اور اس سے بہت سی شاخیں پھوٹتی ہیں “ ۔
حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شراب سے پرہیز کرو، اس کا گناہ (دوسرے تمام) گناہوں سے اسی طرح بڑھ کر ہے جس طرح اس کا پودا درختوں سے بلند ہے“ (انگور کی بیل جس طرح درخت پر چڑھتی ہے، اس سے بلند نظر آتی ہے)۔