سنن ابن ماجه
كتاب المناسك— کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
بَابُ : الْبَيْتُوتَةِ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى باب: منیٰ کی راتوں کو مکہ میں گزارنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3066
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لَمْ يُرَخِّصْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَحَدٍ يَبِيتُ بِمَكَّةَ ، إِلَّا لِلْعَبَّاسِ مِنْ أَجْلِ السِّقَايَةِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( منیٰ کے دنوں میں ) کسی کو مکہ میں رات گزارنے کی اجازت نہیں دی سوائے عباس کے ، کیونکہ حاجیوں کو پانی پلانے کا کام ان کے سپرد تھا ۔