سنن ابن ماجه
كتاب العتق— کتاب: غلام کی آ زادی کے احکام و مسائل
بَابُ : عِتْقِ وَلَدِ الزِّنَا باب: ولد الزنا کو آزاد کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2531
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الضَّنيِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ مَوْلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ وَلَدِ الزِّنَا ، فَقَالَ : " نَعْلَانِ أُجَاهِدُ فِيهِمَا خَيْرٌ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ وَلَدَ الزِّنَا " .
´نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لونڈی میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ولد الزنا کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جوتیوں کی ایسی جوڑی جسے پہن کر جہاد کروں ، وہ ولد الزنا کو آزاد کرنے سے بہتر ہے “ ۔
نبی ﷺ کی آزاد کردہ حضرت میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ناجائز تعلق کے نتیجے میں پیدا ہونے والے (غلام) کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ناجائز بچے کو آزاد کرنے سے تو جوتوں کا وہ جوڑا بہتر ہے جنہیں پہن کر میں جہاد کروں۔“