سنن ابن ماجه
كتاب العتق— کتاب: غلام کی آ زادی کے احکام و مسائل
بَابُ : مَنْ أَعْتَقَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ باب: جو شخص غلام آزاد کر دے اور اس کے پاس مال ہو تو مال کا حقدار کون ہو گا؟
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ جَدِّهِ عُمَيْرٍ وَهُوَ مَوْلَى ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، قَالَ لَهُ : يَا عُمَيْرُ إِنِّي أُعِتِقُكَ عِتْقًا هَنِيئًا ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ :" أَيُّمَا رَجُلٍ أَعْتَقَ غُلَامًا وَلَمْ يُسَمِّ مَالَهُ فَالْمَالُ لَهُ " فَأَخْبِرْنِي مَا مَالُكَ ؟
´عمیر مولی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا : عمیر ! میں نے تمہیں خوشی خوشی آزاد کر دیا ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے : ” جو شخص ایک غلام آزاد کرے اور اس کے مال کا تذکرہ نہ کرے ، تو وہ مال غلام کا ہو گا “ ، مجھے بتاؤ تمہارے پاس کیا مال ہے ؟ ۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام حضرت عمیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”اے عمیر! میں تجھے دل کی خوشی سے آزاد کرتا ہوں۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ ارشاد سنا ہے: ”جس شخص نے کسی غلام کو آزاد کیا اور اس کے مال کا ذکر نہ کیا تو وہ مال اس کا ہے۔“ تو مجھے بتا دو کہ کون کون سا مال تمہارا ہے؟“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ لِجَدِّي فَذَكَرَ نَحْوَهُ .
´اس سند سے بھی` اسی جیسی حدیث مروی ہے ۔