سنن ابن ماجه
كتاب الرهون— کتاب: رہن کے احکام و مسائل
بَابُ : إِجَارَةِ الأَجِيرِ عَلَى طَعَامِ بَطْنِهِ باب: صرف خوراکی پر مزدور رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2445
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : " نَشَأْتُ يَتِيمًا وَهَاجَرْتُ مِسْكِينًا وَكُنْتُ أَجِيرًا لِابْنَةِ غَزْوَانَ بِطَعَامِ بَطْنِي وَعُقْبَةِ رِجْلِي ، أَحْطِبُ لَهُمْ إِذَا نَزَلُوا وَأَحْدُو لَهُمْ إِذَا رَكِبُوا ، فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ الدِّينَ قِوَامًا وَجَعَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ إِمَامًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میری پرورش یتیمی کی حالت میں ہوئی ، اور ہجرت کرنے کے وقت میں مسکین تھا ، اور غزوان کی بیٹی کا صرف خوراک کی اور باری باری اونٹ پر چڑھنے کے عوض مزدور تھا ، جب وہ لوگ ٹھہرتے تو میں ان کے لیے لکڑیاں چنتا ، اور جب وہ سوار ہوتے تو میں ان کے اونٹوں کی حدی خوانی کرتا ، تو شکر ہے اللہ کا جس نے دین کو مضبوط کیا ، اور ابوہریرہ کو امام بنایا ۔