سنن ابن ماجه
كتاب الرهون— کتاب: رہن کے احکام و مسائل
بَابُ : إِجَارَةِ الأَجِيرِ عَلَى طَعَامِ بَطْنِهِ باب: صرف خوراکی پر مزدور رکھنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُتْبَةَ بْنَ النُّدَّرِ ، يَقُولُ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَ طسم حَتَّى إِذَا بَلَغَ قِصَّةَ مُوسَى قَالَ : " إِنَّ مُوسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آجَرَ نَفْسَهُ ثَمَانِيَ سِنِينَ أَوْ عَشْرًا عَلَى عِفَّةِ فَرْجِهِ وَطَعَامِ بَطْنِهِ " .
´عتبہ بن ندر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے تو آپ نے سورۃ «طسم» پڑھی ، جب موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ پر پہنچے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” موسیٰ علیہ السلام نے اپنے آپ کو عفت و پاک دامنی اور خوراک کے عوض آٹھ یا دس سال تک مزدور بنایا “ ۱؎ ۔
حضرت عتبہ بن ندر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے، آپ ﷺ نے سورہ ﴿طسم﴾ [سورة القصص: 1] تلاوت فرمائی، حتیٰ کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعے [سورة القصص: 27-28] تک پہنچے تو فرمایا: ”موسیٰ علیہ السلام نے آٹھ دس سال پاک دامنی اور پیٹ بھر روٹی کے عوض مزدوری کی۔“”
تشریح، فوائد و مسائل
عتبہ بن ندر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے تو آپ نے سورۃ «طسم» پڑھی، جب موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ پر پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " موسیٰ علیہ السلام نے اپنے آپ کو عفت و پاک دامنی اور خوراک کے عوض آٹھ یا دس سال تک مزدور بنایا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الرهون/حدیث: 2444]
فائدہ: پاک وامنی کی شرط سےمراد نکاح کاوعدہ ہےجیسا کہ قرآن مجید میں مذکورہ ہے۔