سنن ابن ماجه
كتاب الرهون— کتاب: رہن کے احکام و مسائل
بَابُ : الرَّهْنُ مَرْكُوبٌ وَمَحْلُوبٌ باب: رہن کے جانور پر سواری کرنا اور اس کا دودھ دوہنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 2440
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الظَّهْرُ يُرْكَبُ إِذَا كَانَ مَرْهُونًا ، وَلَبَنُ الدَّرِّ يُشْرَبُ إِذَا كَانَ مَرْهُونًا ، وَعَلَى الَّذِي يَرْكَبُ وَيَشْرَبُ ، نَفَقَتُهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جانور پر سواری کی جائے گی جب وہ اس کے ذمہ گروی ہو ، اور دودھ والے جانور کا دودھ پیا جائے گا جب وہ گروی ہو ، اور جو سواری کرے یا دودھ پیئے اس جانور کی خوراک کا خرچ ہو گا “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: حدیث سے معلوم ہوا کہ مرتہن کو شرعی طور پر گروی جانور کے دودھ پینے اور سواری کرنے کا حق حاصل ہے، راہن سے اس سلسلے میں اسے اجازت کی ضرورت نہیں، البتہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ جانور پر خرچ اور منافع کو سامنے رکھتے ہوئے انصاف سے کام لے، واضح رہے کہ اس قسم کے منافع کو سود سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ایک استثنائی شکل ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´رہن کے جانور پر سواری کرنا اور اس کا دودھ دوہنا جائز ہے۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جانور پر سواری کی جائے گی جب وہ اس کے ذمہ گروی ہو، اور دودھ والے جانور کا دودھ پیا جائے گا جب وہ گروی ہو، اور جو سواری کرے یا دودھ پیئے اس جانور کی خوراک کا خرچ ہو گا “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الرهون/حدیث: 2440]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رہن رکھے ہوئے جانور کی دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے اوراسے چار ہ کھلانا پڑٹا ہے ورنہ وہ مر سکتا ہے یا سخت بیمار یا کمزور ہو سکتا ہے اس طرح جانور پرظلم بھی ہو گا اورراہن یا مرتہن کو کوئی فائدہ بھی نہیں ہوگا اس لیے جانور کی دیکھ بھال کرنے والے کو اس کی محنت کے عوض اس سے فائدہ اٹھانے کا حق دیا گیا ہے۔
(2)
اگرگاڑی (کار وغیرہ)
رہن رکھی جائے تو اس پرسفر کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے پٹرول کا خرچ اور مرمت وغیرہ کےاخراجات قرض خواہ (قرض وہندہ)
کے ذمے ہوں گے جو اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2440 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2512 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
2512. حضرت ابوہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سواری کا جانور اگر گروی ہے تو بقدر خرچ اس پر سواری کی جاسکتی ہے۔ اور اگر دودھ والا جانور گروی ہے تو خرچ کے عوض اس کا دودھ پیا جاسکتا ہے۔ سوار ہونے اور دودھ پینے والے کے ذمے اس کا خرچ ہے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2512]
حدیث حاشیہ: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ، امام ابن قیم ؒ اور اصحاب حدیث کا مذہب یہی ہے کہ مرتہن شئی مرہونہ سے نفع اٹھاسکتا ہے۔
جب اس کی درستی اور اصلاح کی خبرگیری کرتا رہے۔
گو مالک نے اس کو اجازت نہ دی ہو اور جمہور فقہاءنے اس کے خلاف کہا ہے کہ مرتہن کو شی مرہونہ سے کوئی فائدہ اٹھانا درست نہیں۔
اہل حدیث کے مذہب پر مرتہن کو مکان مرہونہ بعوض اس کی حفاظت اور صفائی وغیرہ کے رہنا، اسی طرح غلام لونڈی سے بعوض ان کے نان اور پارچہ کے خدمت لینا درست ہوگا۔
جمہور فقہاءاس حدیث سے دلیل لیتے ہیں کہ جس میں قرض سے کچھ فائدہ حاصل کیا جائے وہ سود ہے۔
اہل حدیث کہتے ہیں کہ اول تو یہ حدیث ضعیف ہے، اس صحیح حدیث کے معارضہ کے لائق نہیں۔
دوسرے اس حدیث میں مراد وہ قرضہ ہے جو بلا گروی کے بطور قرض حسنہ ہو۔
طحاوی نے اپنے مذہب کی تائید کے لیے اس حدیث میں یہ تاویل کی ہے کہ مراد یہ ہے کہ راہن اس پر سواری کرے اور اس کا دودھ پیے اور وہی اس کا دانہ چارہ کرے۔
اور ہم کہتے ہیں کہ یہ تاویل ظاہر کے خلاف ہے کیوں کہ مرہونہ جانور مرتہن کے قبضہ میں اور حراست میں رہتا ہے نہ کہ راہن کے۔
اس کے علاوہ حماد بن سلمہ نے اپنی جامع میں حماد بن ابی سلیمان سے جو حضرت امام ابوحنیفہ ؒ کے استاد ہیں، روایت کی، انہوں نے ابراہیم نخعی سے، اسمیں صاف یوں ہے کہ جب کوئی بکری رہن کرے تو مرتہن بقدر اس کے دانے چارے کے اس کا دودھ پیے۔
اگر دودھ اس کے دانے چارے کے بعد بچ رہے تو اس کا لینا درست نہیں وہ ربوا ہے۔
(از مولانا وحید الزما ںمرحوم)

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2512 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1254 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´رہن سے فائدہ اٹھانے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سواری کا جانور جب رہن رکھا ہو تو اس پر سواری کی جائے اور دودھ والا جانور جب گروی رکھا ہو تو اس کا دودھ پیا جائے، اور جو سواری کرے اور دودھ پیے جانور کا خرچ اسی کے ذمہ ہے “ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1254]

1؎:
مرہون (گروی رکھی ہوئی چیز) سے فائدہ اٹھانا مرتہن (رہن رکھنے والے) کے لیے درست نہیں البتہ اگرمرہون جانورہو تو اس حدیث کی روسے اس پراس کے چارے کے عوض سواری کی جا سکتی ہے اوراس کا دودھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1254 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 723 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´پیشگی ادائیگی، قرض اور رھن کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” رہن رکھے ہوئے جانور پر (اس پر اٹھنے والے) مصارف و اخراجات کے بدلے سواری کی جا سکتی ہے۔ اور دودھ دینے والے جانور کا دودھ (اس پر اٹھنے والے) مصارف کے بدلے پیا جا سکتا ہے، جبکہ وہ رہن ہو اور جو آدمی سواری کرتا ہے اور دودھ پیتا ہے۔ اس کے اخراجات کا ذمہ دار بھی وہی ہے۔ “ (بخاری) «بلوغ المرام/حدیث: 723»

تخریج:
«أخرجه البخاري، الرهن، باب الرهن مركوب ومحلوب، حديث:2512.»
تشریح: 1. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جب مرہونہ کی دیکھ بھال اور حفاظت کی ذمہ داری مرتھن پر ہے تو اس کے لیے اس سے انتفاع بھی جائز ہے‘ خواہ اس چیز یا جانور کا مالک اس کی اجازت نہ دے۔
امام احمد اور اسحاق رحمہما اللہ وغیرہ کی یہی رائے ہے‘ وہ کہتے ہیں کہ جس کے پاس چیز رہن رکھی گئی ہے وہ اس پر آنے والے اخراجات کے بقدر اس کے دودھ اور سواری کا فائدہ لے سکتا ہے۔
ان دونوں کے سوا فائدہ نہیں اٹھا سکتا اور نہ اخراجات سے زیادہ فائدہ اٹھانا جائز ہے۔
2.جمہور علماء کا قول ہے کہ مرہونہ چیز سے کسی قسم کا فائدہ اٹھانا جائز نہیں بلکہ سارے فوائد رہن رکھنے والا اٹھا سکتا ہے۔
اس پر جو مشقت و محنت اور مصارف ہوں گے‘ وہ بھی اس کے ذمے ہوں گے۔
مگر یہ حدیث جمہور کے خلاف حجت ہے۔

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 723 سے ماخوذ ہے۔