سنن ابن ماجه
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
بَابُ : لاَ يُحَرِّمُ الْحَرَامُ الْحَلاَلَ باب: حرام کام حلال کو حرام نہیں کرتا۔
حدیث نمبر: 2015
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا يُحَرِّمُ الْحَرَامُ الْحَلَالَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حرام کام حلال کو حرام نہیں کرتا “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´حرام کام حلال کو حرام نہیں کرتا۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” حرام کام حلال کو حرام نہیں کرتا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 2015]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
یہ روایت اگرچہ ضعیف ہے، تاہم دیگر دلائل اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ایک صحیح السند اثر کی رو سے، جس میں آتا ہے کہ (ان وطء الحرام لا یحرم)
(إرواءالغلیل: 6؍287)
’’زناکاری، کسی حلال کو حرام نہیں کرےگی۔‘‘
اکثر اہل علم کی رائے ہے کہ اگر کوئی مرد کسی عورت سے بدکاری کا ارتکاب کرے تو اس کی وجہ سے اس عورت سے نکاح کرنا حرام نہیں ہوجائے گا، نہ اس ناجائز حرکت کی وجہ سے اس عورت کی ماں اس مرد پر ساس کی طرح حرام ہوجائے گی، نہ اس عورت کی بیٹی سوتیلی بیٹی کی طرح حرام ہوجائے گی۔
اسی طرح مرد اگر اپنی ساس یا سوتیلی بیٹی سے منہ کالا کرتا ہے تو اس کی وجہ سے اس کی بیوی اس پر حرام نہیں ہوگی کیونکہ یہ تعلق شرعاً ’’میاں بیوی‘‘ کا تعلق نہیں اور مذکورہ بالا احکام کا تعلق ’’بیوی‘‘ سے ہے۔
بدکاری کا گناہ اور اس پر سزا کا مستحق ہونا دوسری چیز ہے اور حرام ہونا دوسری چیز ہے۔
تفصیل کےلیے دیکھئے: (تفسیر احسن البیان، از حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ، سورۃ نساء، آیت: 32)

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2015 سے ماخوذ ہے۔