سنن ابن ماجه
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
بَابُ : فَضْلِ النِّسَاءِ باب: بہترین عورت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1855
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّمَا الدُّنْيَا مَتَاعٌ ، وَلَيْسَ مِنْ مَتَاعِ الدُّنْيَا شَيْءٌ أَفْضَلَ مِنَ الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” دنیا متاع ( سامان ) ہے ، اور دنیا کے سامانوں میں سے کوئی بھی چیز نیک اور صالح عورت سے بہتر نہیں ہے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´بہترین عورت کا بیان۔`
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” دنیا متاع (سامان) ہے، اور دنیا کے سامانوں میں سے کوئی بھی چیز نیک اور صالح عورت سے بہتر نہیں ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1855]

اردو حاشہ:
فوائدو مسائل: (1)
دنیا کی چیزں سے حلال طریقے سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے۔
ترک دنیا جائز نہیں۔
(2)
دنیا کی چیزیں اس انداز سے استعمال کرنی چاہیيں کہ آخرت میں فائدہ حاصل ہو۔
نیک عورت ایک بڑی نعمت ہے کیونکہ وہ دنیا کے معاملات میں بھی اچھی مشیر ثابت ہوتی ہے، اچھی شریک حیات ہوتی ہے اور آخرت کے معاملات میں بھی خاوند سے تعاون کرتی ہے۔
اس طرح دونوں کو بلند درجات حاصل ہو جاتے ہیں۔
نیک مرد بھی عورت کے لیے ایک ایسی ہی نعمت ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1855 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3234 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´نیک اور صالح عورت کا بیان۔`
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” دنیا ساری کی ساری پونجی ہے (برتنے کی چیز ہے) ۱؎ لیکن ساری دنیا میں سب سے بہترین (قیمتی) چیز نیک و صالح عورت ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3234]

اردو حاشہ: دنیا بذات خود مقصود نہیں اور نہ یہ باقی ہی رہنے والی ہے بلکہ وقتی فائدے کے لیے ہے۔ دنیا میں سے بہترین چیز نیک عورت ہے کیونکہ خاوند کا بیوی کے ساتھ ہر وقت کا تعلق ہے۔ اگر وہ اچھی ہے تو پوری دنیوی زندگی امن وسکون سے گزرے گی۔ اور اگر عورت اچھی نہ ہوئی تو ہر وقت جھگڑا رہے گا، پریشانی کا دور دورہ ہوگا اور زندگی اجیرن بن جائے گی۔ أعاذنا اللہ منھا
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3234 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1467 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دنیا متاع ہے (چند روزہ سامان ہے) اور دنیا کا بہترین متاع (فائدہ بخش سامان) نیک عورت ہے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3649]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: علامہ تقی عثمانی نے مختلف احادیث کی روشنی میں عورت میں مطلوبہ صفات مندرجہ ذیل ذکر کی ہیں: 1۔
دین دار ہو۔
2۔
حسب ونسب والی ہو۔
3۔
کنواری ہو۔
4۔
پیارومحبت کرنے والی بچے جننے والی ہو۔
5۔
امور خانہ داری کا سلیقہ رکھتی ہو۔
6۔
خاوند کی اطاعت گزار اور فرمانبردار ہو۔
7۔
پاکدامن ہو۔
8۔
حسن وجمال سے متصف ہو۔
9۔
بہت زیادہ غیرت مند ہو۔
10۔
سادہ مزاج ہو تکلفات کی رسیا نہ ہو، اس سے نکاح کے لیے مشقت وکلفت نہ اٹھانی پڑے۔
احادیث کے لیے دیکھئے (تکملہ ج1ص 120۔
121)

درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1467 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 1206 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
1206- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے کسی انصاری خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے دیکھ لو، کیونکہ انصار کی خواتین کی آنکھوں میں کچھ ہوتا ہے۔“ امام حمیدی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: یعنی وہ کچھ چھوٹی ہوتی ہیں۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1206]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جب کسی عورت سے منگنی کا عزم مصمم ہو، گھر والے اس رشتے پر راضی ہوں تو لڑکا منگنی سے پہلے ایک دفعہ اس لڑکی کو دیکھ سکتا ہے، افسوس کی بات ہے کہ بے غیرتی کی انتہا ہوگئی ہے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جب کسی عورت سے منگنی کا عزم مصمم ہو، گھر والے اس رشتے پر راضی ہوں تو لڑکا منگنی سے پہلے ایک دفعہ اس لڑکی کو دیکھ سکتا ہے، افسوس کی بات ہے کہ بے غیرتی کی انتہا ہوگئی ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1204 سے ماخوذ ہے۔