کتب حدیث › صحيح ابن خزيمه › ابواب › باب: نماز خوف کا ایک اور باب ، جبکہ دشمن قبلہ کے پیچھے ہو ،
❮
❯
وَالرُّخْصَةِ لِلطَّائِفَةِ الْأُولَى فِي تَرْكِ اسْتِقْبَالِهَا الْقِبْلَةَ بَعْدَ فَرَاغِهَا مِنَ الرَّكْعَةِ الْأُولَى لِتَحْرُسَ الطَّائِفَةَ الثَّانِيَةَ مِنَ الْعَدُوِّ وَقَضَاءِ الطَّائِفَتَيْنِ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ بَعْدَ تَسْلِيمِ الْإِمَامِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
تو پہلے گروہ کو پہلی رکعت سے فارغ ہونے کے بعد دوسرے گروہ کی دشمن سے حفاظت کرنے کے لئے استقبال قبلہ ترک کردینے کی رخصت ہے - اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد دونوں گروہوں کا دوسری رکعت مکمّل کرنے کا بیان
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الخوف / حدیث: 1354
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز خوف پڑھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے کھڑے ہونے والے گروہ کو ایک رکعت پڑھائی جبکہ ایک گروہ دشمن کے سامنے کھڑا تھا ۔ پھر وہ گروہ اُٹھ گیا جنہوں نے نماز پڑھی تھی ، اور دشمن کے سامنے کھڑا ہوگیا اور دوسرا گروہ آگیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں بھی ایک رکعت پڑھائی ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا ، پھر دونوں گروہوں نے ایک ایک رکعت پڑھ کر نماز مکمّل کرلی ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الخوف / حدیث: 1354
تخریج حدیث صحيح بخاري
نَا بِهِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، بِنَحْوِهِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاب نے ایک اور سند ذکر کی ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الخوف / حدیث: 1355
تخریج حدیث انظر الحديث السابق