صحيح ابن خزيمه
— جمعہ کے لئے جلدی اور پیدل چل کر جانے کے ابواب کا مجموعہ
باب: فرشتوں کا رجسٹربند کرنے کے بعد جمعہ سے پیچھے رہ جانے والوں کے لئے دعا کرنے کا بیان
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا مَطَرٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ , نا الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنِي هَمَّامٌ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " تُبْعَثُ الْمَلائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَكْتُبُونَ مَجِيءَ النَّاسِ , فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ , وَرُفِعَتِ الأَقْلامُ , فَتَقُولُ الْمَلائِكَةُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ : مَا حَبَسَ فُلانًا ؟ فَتَقُولُ الْمَلائِكَةُ : اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ ضَالا فَاهْدِهِ , وَإِنْ كَانَ مَرِيضًا فَاشْفِهِ , وَإِنْ كَانَ عَائِلا فَاغْنِهِ " . هَذَا حَدِيثُ الْمُقْرِئِ . وَقَالَ الْقُطَعِيُّ : قَالَ : " تَقْعُدُ الْمَلائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ " . وَقَالَ أَيْضًا : " يَقُولُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ : اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ ضَالا فَاهْدِهِ , وَإِنْ كَانَ . . . " إِلَى آخِرِهِحضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جمعہ والے دن فرشتوں کو مسجد کے دروازوں پر بٹھایا جاتا ہے ، وہ لوگوں کی آمد کو ( بالترتیب ) لکھتے رہتے ہیں ـ پھر جب امام تشریف لے آتا ہے تو رجسٹر لپیٹ دیئے جاتے ہیں اور قلم اُٹھا لیے جاتے ہیں ـ تو فرشتے ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ فلاں شخص کو کس چیز نے ( جمعہ ) سے روک لیا ہے ؟ پھر فرشتے دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ، فلاں شخص اگر گمراہ ہوگیا ہے تو اسے ہدایت نصیب فرما اور اگروہ بیمارہے تو اسے شفا نصیب فرما اور اگر وہ فقیر ہے تو اسے غنی کردے ۔ یہ جناب مقرئ کی حدیث ہے ۔ اور جناب قطعی کی روایت میں ہے کہ ” فرشتے مسجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور یہ الفاظ بھی روایت کیے کہ وہ ایک دوسرے سے کہتے ہیں کہ اے اللہ ، اگر وہ گمراہ ہوگیا ہے تو اسے سیدھی راہ دکھا ۔ اگر وہ ایسے ایسے ہوگیا ہے تو ۔ ۔ ۔ آخر تک ۔ “