صحيح ابن خزيمه
— جمعہ کے لئے جلدی اور پیدل چل کر جانے کے ابواب کا مجموعہ
باب: جمعہ کے لئے سکون و اطمینان کے ساتھ جانے کا حُکم اور دوڑتے ہوئے جانے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 1772
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی روایت میں ہے کہ ” ( جمعہ کے لئے آنے والے کو ) ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور قیام کا اجر ملتا ہے ۔ “ میں یہ روایت پہلے لکھوا چکا ہوں ۔
نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى الْفَزَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، وَالزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاةُ فَلا تَأْتُوهَا وَأَنْتُمْ تَسْعَوْنَ , وَأْتُوهَا وَأَنْتُمْ تَمْشُونَ ، عَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ , فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا , وَمَا فَاتَكُمْ فَاقْضُوا " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب نماز کھڑی ہو جائے تو تم دوڑتے ہوئے نماز کے لئے مت آؤ ، تم نماز کے لئے اس حال میں چلتے آؤ کہ تم پُرسکون و اطمینان سے ہو تو تم جو نماز پالو اسے پڑھ لو اور جو تم سے فوت ہو جائے اسے پورا کرلو ـ “