صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن— مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
(129) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الصَّلَاةِ جَمَاعَةً فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي قَدْ جُمِعَ فِيهِ باب: جس مسجد میں جماعت ہوچکی ہو ، اُس میں نماز باجماعت ادا کرنے کی رخصت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1632
ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّهُمْ يُصَلُّونَ فُرَادَى إِذَا صَلَّى فِي الْمَسْجِدِ جَمَاعَةٌ مَرَّةً.محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اُن لوگوں کے دعویٰ کے برخلاف جو کہتے ہیں کہ جب مسجد میں ایک مرتبہ جماعت ہوجائے تو ( بعد میں آنے والے ) اکیلے اکیلے نماز پڑھیں گے
نا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ ، نا عَبْدَةُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ الْكَلاعِيَّ ، عَنْ سَعِيدٍ . ح وَحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، نا عَبْدُ الأَعْلَى ، قَالَ : أَنْبَأَنَا سَعِيدٌ ، نا سُلَيْمَانُ النَّاجِي ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيُّكُمْ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا ؟ " قَالَ : فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ ، فَصَلَّى مَعَهُ . هَذَا حَدِيثُ هَارُونَ بْنِ إِسْحَاقَ ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : عَنْ سُلَيْمَانَ النَّاجِيمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص اُس وقت ( مسجد میں ) آیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا چکے تھے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے کون اجر و ثواب کے لئے اس پر صدقہ کرے گا ؟ “ فرماتے ہیں کہ لوگوں میں ایک شخص کھڑا ہوا اور اُس نے اُس شخص کے ساتھ نماز پڑھی ۔ یہ ہارون بن اسحاق کی روایت ہے ۔