صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة الاستسقاء وما فيها من السنن— نمازِ استسقاء اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
(672) بَابُ الْجَهْرِ بِالْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ، باب: نماز استسقاء میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1420
نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " خَرَجَ يَسْتَسْقِي ، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ ، وَوَلِيَ النَّاسُ ظَهْرَهُ ، وَقَلَبَ رِدَاءَهُ ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، قَرَأَ فِيهِمَا ، وَجَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز استسقاء کے لئے باہر نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رُخ ہوئے اور لوگوں کی طرف اپنی پشت کرلی ۔ اپنی چادر کو اُلٹایا ، اور دو رکعت پڑھائیں اور ان میں قراءت کی ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں بلند آواز سے قراءت کی ۔