باب: نماز استسقاء میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا بیان
(672) بَابُ الْجَهْرِ بِالْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ،
وَالدَّلِيلِ عَلَى ضِدِّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ مِنَ التَّابِعِينَ أَنَّ صَلَاةَ النَّهَارِ عَجْمَاءُ، يُرِيدُ أَنْهُ لَا يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَوَاتِ النَّهَارِ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي خَبَرِ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: جَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ .
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اور تابعین میں سے اس شخص کے قول کے برخلاف دلیل کا بیان جس نے یہ گمان کیا کہ دن کی نماز گونگی ( سری ) ہوتی ہے ، اس کی مراد یہ ہے کہ دن کی کسی بھی نماز میں بلند آواز سے قراءت نہیں کی جاتی ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ معمر کی زہری سے روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے قراءت کی ۔
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: " فِي خَبَرِ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: جَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ معمر کی زہری سے روایت میں بلند آواز سے قراءت کرنے کے الفاظ آئے ہیں ۔
نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " خَرَجَ يَسْتَسْقِي ، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ ، وَوَلِيَ النَّاسُ ظَهْرَهُ ، وَقَلَبَ رِدَاءَهُ ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، قَرَأَ فِيهِمَا ، وَجَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز استسقاء کے لئے باہر نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رُخ ہوئے اور لوگوں کی طرف اپنی پشت کرلی ۔ اپنی چادر کو اُلٹایا ، اور دو رکعت پڑھائیں اور ان میں قراءت کی ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں بلند آواز سے قراءت کی ۔